27 فروری 2015 - 07:47
نیتن یاہو امریکی کانگرس میں تقریر نہ کریں: اسرائیلی حزب مخالف

صیہونی حکومت کی حزب مخالف کے رہنما نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگرس میں تقریر کرنے کا اپنا پروگرام ترک کردیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت میں حزب اختلاف کے لیڈر اسحاق ہرزوگ نے خبردار کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی کانگرس میں تقریر واشنگٹن اور تل ابیب کےتعلقات کو اسٹریٹجک نقصان پہنچائے گی- اسرائیل کی لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے امریکی کانگرس میں اسرائیلیی وزیراعظم کی مجوزہ تقریرکے معاملے پرامریکہ کے ساتھ تعلقات میں ممکنہ کشیدگی پیدا ہونے کی بنا پر نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر ان سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ کام نہ کریں اور امریکی کانگرس میں نہ جائیں- انھوں نے امریکہ کے ساتھ اسرائیل کےتعلقات کو مضبوط و مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما اس تقریر کے کے مخالف ہیں اس لئےامریکہ کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات خراب ہو جائيں گے- اس سے قبل واشنگٹن میں عرب ملکوں کے سفیروں نے بھی امریکی کانگرس میں نتنیاہو کی تقریر سننے کے لیے امریکہ میں اسرائیلی سفیرکے دعوتنامے کو ٹھکرادیا - صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئنر کی دعوت پر تین مارچ کو کانگرس میں تقریر کرنےوالے ہيں- یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو کانگرس میں تقریر کی دعوت دینے کے سلسلے میں جان بوئنر نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ ہم آہنگی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے امریکی حکومت اور کانگریس کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور دوسری طرف وائٹ ہاؤس اور اسرائیل کے تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169